جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیاں متعددمعاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری صرف پہلا مرحلہ ہے،مزید کیا کچھ ہوگا؟ زبردست اعلان

datetime 17  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی ،ریفائنری ، پیٹروکیمیکل میں تعاون اور معدنی وسائل کی ترقی سمیت مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ اتوار یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون آن ون ملاقات کی ۔ ویر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال ، دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات کے بعد پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کاافتتاحی اجلاس ہوا جس کی صدارت ولی عہد محمد بن سلمان اوروزیر اعظم عمران خان مشترکہ طورپر کی ۔جاری اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ اختیاراتی کونسل کی تجویزعمران خان کے دورہ سعودی عرب میں دی گئی تھی۔ کونسل کامقصددوطرفہ معاہدوں اورفیصلوں پربروقت عملدرآمدممکن بناناہے۔کونسل میں خارجہ،دفاع،توانائی،دفاعی پیداواراورتجارت ،اطلاعات،ثقافت،داخلہ،سرمایہ کاری اورآبی وسائل کے وزراء شریک ہوئے ۔کونسل کے تحت اسٹیرنگ کمیٹی اورمشترکہ ورکنگ گروپس بھی قائم کئے گئے ،ورکنگ گروپس کامقصدمتعلقہ شعبوں میں وزراء کیلئے سفارشات تیارکرناہے،دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کے معاملات دیکھیں گے۔ بعد ازاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد بھی موجود تھے۔ دونوں ممالک کے وفود نے مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے۔تقریب کے دور ان سب سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسٹینڈرڈائزیشن کے حوالے سے معاہدے پر سعودی وزیر کیساتھ دستخط کیے جس کے بعد وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سعودی وزیر نے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون کے معاہدہ اور مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور وزیرخزانہ اسد عمر نے سعودی فنڈ ترقیات اور پاکستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے۔

ریفائنری اور پیٹروکیمیکل میں تعاون معدنی وسائل کی ترقی کے حوالے سے مفاہمتی یاد داشت پر سعودی وزیر خالد الفالح اور وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے دستخط کیے۔خالد الفالح اور وزیر توانائی عمر ایوب کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوئے۔دونوں ممالک نے بجلی کی پیداوار کے شعبے میں ایم او یو پر دستخط کیے گئے ۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیاعشائیے میں دونوں ممالک کے وفود ،وزراء اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اہم شخصیات شریک تھیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان زبردست قیادت کے باعث روشن مستقبل رکھتا ہے،

20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا پہلا مرحلہ مکمل کیا ہے پاکستان میں مزید سرمایہ کرینگے ۔تقریب سے وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے آج ایک عظیم دن ہے ، سعودی ولی عہد اور ان کے وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی عرب ہمیشہ سے پاکستان کا دوست اور بھائی رہا ہے ، سعودی قیادت اور عوام ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پچیس لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ لوگ اپنے خاندانوں کو چھوڑ کر وہاں محنت مزدوری کے لیے جاتے ہیں اور وہ ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان نے سعودی ولی عہد کی توجہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی طرف بھی دلوائی۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نورخان ایئربیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…