اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استقبال کے لیے نور خان ائیر بیس پہنچے،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا پاکستان اور سعودی عرب کے سٹرٹیجی تعلقات میں بڑا اہم کردار ہے، پاکستان کی سول و فوجی قیادت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ان کی کابینہ کے اراکین بھی استقبال کے لیے موجود تھے، جیسے ہی شاہی طیارہ پاکستانی فضا میں پہنچا اس کو ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اپنے حصار میں لے لیا اور لینڈنگ تک موجود رہے۔استقبال کے موقع پر بچوں
نے ولی عہد کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے، سعودی عرب کے سفیر بھی استقبال کے لیے موجود تھے، ائیرپورٹ پر مختصر استقبالیہ تقریب بھی ہوئی، پاکستان پہنچے پرولی عہد کو اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی، شاہی خاندان کے سو افراد بھی اس طیارے میں سعودی ولی عہد کے ساتھ آئے، ان کے ذاتی کک بھی ان کے ہمراہ پہنچے ہیں اس کے علاوہ ولی عہد کو پاکستانی کھانے بھی پیش کیے جائیں گے۔ ائیر پورٹ پر سعودی ولی عہد کے پرتپاک استقبال کے بعد ولی عہد وزیراعظم ہاؤس کی جانب روانہ ہو چکے ہیں ان کی گاڑی وزیراعظم پاکستان عمران خان ڈرائیو کر رہے ہیں۔