اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب ہو گی، پاک سعودی کونسل کا اجلاس 8.15 سے 9.15 تک جاری رہے گا، مذاکرات کے بعد ایم او یوز پر دستخط ہوں گے، اس کے بعد وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، سعودی شہزادہ ولی عہد محمد بن سلمان رات وزیراعظم ہاؤس میں ہی قیام کریں گے، ولی عہد کل دوپہر 12.45 پر ایوان صدر کے
لیے روانہ ہوں گے اور 12.50 پر پاکستانی صدر عارف علوی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہو گی، سعودی ولی عہد اور صدر پاکستان ایوان صدر میں خطاب کریں گے، ایوان صدر میں صدر عارف علوی سعودی ولی عہد اور ان وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ہفتے کی دوپہر دو بج کر پچیس منٹ پر ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوں گے اور دن تین بجے ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہوں گے۔