اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کب، کہاں اورکیسے دہشتگردانہ حملہ کرنے والوں کو سزا دی جائے؟مودی نے بھارتی فوج کو فری ہینڈ دیدیا

datetime 16  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نی ایک بارپھر گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کا بھرپور جواب دیاجائے گا۔بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک تقریب کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کانام لیے بغیر کہا کہ ’’وہ ملک جو تقسیم کے بعد وجود میں آیا اور جو دیوالیہ ہونے کے قریب ہے جو دہشتگردوں کو پناہ گاہیں فراہم کرتاہے آج دہشتگردی کا استعارہ بن چکاہے۔‘‘مودی نے کہا میں نے کل بھی کہاتھا اور

آج بھی کہہ رہاہو ں پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے جوانوں کی قربانی ضائع نہیں جائے گی، دہشتگرد کہیں بھی چھپنے کی کوشش کریں انہیں چھوڑا نہیں جائے گا اور انہیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ ہم نے سیکیورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ ہمارے جوان اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کب، کہاں اورکیسے دہشتگردانہ حملہ کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ ہم نے فوج کو پلوامہ کے قصورواروں کو سزا دینے کے لیے فری ہینڈ دے دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…