پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی ولی عہدکیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کا سراغ مل گیا،کون سی تنظیمیں ملوث نکلیں اور ان کیخلاف اب کیا ایکشن ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 16  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزارت داخلہ نے وی وی آئی پی وفد کی پاکستان آمد کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے میں ملوث 5 تنظیموں کی نشاندہی کردی۔وزارت کی جانب سے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز، انسپکٹرز جنرل پولیس، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان اکاؤنٹس کو ٹریک کریں اور ان تنظیموں کو سمجھائیں کہ وفد کیخلاف منفی پروپیگنڈے سے باز رہیں۔

ان تنظیموں کی نشاندہی تعمیر وطن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات کراچی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور، تحریکِ حمایتِ مظلومینِ جہانِ پاکستان اور شیعہ وحدت کے طور پر ہوئی ہے۔یہ مراسلہ جو سوشل میڈیا پر بھی گردش کرتا رہا ہے، اس میں کہا گیا کہ زیادہ تر فزیکل اور ڈیجیٹل سرگرمیاں کراچی سے ہورہی تھیں، ساتھ میں ہی یہ بھی بتایا گیا کہ اب تک 19 فیس بک پیجز اور 20 ٹوئٹر یو آر ایلز کو بلاک کرنے کے لیے کام کا آغاز کردیا گیا۔مراسلے میں متعلقہ انتظامیہ سے کہا گیا کہ وہ فوری طور پر ان اکاؤنٹس کو بلاک کریں۔اس حوالے سے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو کہا گیا کہ وہ ان لوگوں کو ٹریک کریں اور اکاؤنٹس بلاک کریں۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ’وی وی آئی پی وفد کے پاکستان کے اعلیٰ سطح کے دورے سے متعلق مبینہ طور پر منفی تصور پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی جارہی ہے اور مخصوص مقاصد، مذموم مفادات یا ایجنڈے کے لیے وی وی آئی پی وفد یا پاکستان حکومت کو بدنام کیا جارہا ہے۔اس تمام معاملے پر جب وزارت داخلہ کے سینئر حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس مراسلے کی تصدیق یا تردید سے انکار کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…