اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا ’’کامیاب جوان‘‘پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ جانتے ہیں اس پروگرام کیلئے کتنی بھاری رقم مختص کی گئی ؟

datetime 14  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ااسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت کا نے ’’کامیاب جوان‘‘پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ جمعرات کو وزیرخزانہ اسد عمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اہم اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس کے دور ان کامیاب جوان پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جاری بیان کے مطابق منصوبے سے دس لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ بیان میں

کہاگیاکہ اسٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ سمال فنانسنگ کی حکمت عملی طے کر لی گئی۔ بیان میں کہاگیاکہ وزیراعظم کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ لانچ کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاکہ نوجوانوں تیار رہیں حکومت زبردست پیکیج لا رہی ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاکہ نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خزانہ نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا مرحلہ فوری شروع ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…