اسلام آباد(وائس آف ایشیا)معاون خصوصی برائے وزیراعظم عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو مشورہ دیں گے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے بھی کابینہ میں ایک ایک وزیر شامل کریں تاکہ انہیں پتہ چلا کہ کیا کام ہو رہا ہے۔عثمان ڈار نے مزید کہا کہ حکومت کا کام پالیسی بنانا ہے انہیں نافذ کرنا بیوروکریسی کا کام ہے۔ٹرانسفر کرنے کا اختیار
موجود ہے۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا تبادلہ اس لیے کیا کیونکہ اس کی ضرورت تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرتا ہر کوئی اپنا کام کر رہا ہے۔عثمان ڈار نے یہ بھی کہا کہ وہ وزیراعظم کو مشورہ دیں گے کہ وہ دو بڑی اپوزیشن جماعتوں سے بھی ایک ایک وزیر لیں تاکہ انہیں اس بات کا اندازہ ہو کہ کیا کام ہو رہا ہے۔