بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی نے خود نواز شریف کو لندن بھیجنے کا راستہ تیار کرلیا؟ پارٹی کی جانب سے تشکیل میڈیکل بورڈ کی سفارشات سامنے آگئیں

datetime 14  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جس طرح پی ٹی آئی کے وزیر اور رہنما قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ علاج کیلئے نواز شریف کی لندن روانگی کو این آر او سمجھا جائے گا تو کسی اور نہیں بلکہ حکومت نے خود ایسی پیشکش کر دی ہے۔ سابق وزیراعظم کی صحت جانچنے کیلئے پنجاب میں پارٹی کی جانب سے تشکیل دیے جانے والے چار میں سے ایک میڈیکل بورڈ نے طبی بنیادوں پر نواز شریف کو باہر بھیجنے کیلئے راستہ دیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پانچ فروری کو نواز شریف کی صحت جانچنے کیلئے تشکیل دیے گئے اسپیشل میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ نواز شریف کو نہ صرف دل کے علاج کے حوالے سے مستقل توجہ کے مرکز (کارڈیک کیئر فیسلٹی) کی ضرورت ہے جہاں 24؍ گھنٹے دل کے تمام بیماریوں کے علاج کی سہولت ہو بلکہ ان کے معاملے پر ان کا علاج کرنے والے ماہر امراض قلب / کارڈیک سرجن سے بھی بات کی جائے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ نواز شریف کا کیس، ان کے دل کی بائی پاس سرجری اور دیگر علاج لندن میں ہی ہوا تھا اس لئے ان کا ماہر امراض قلب / کارڈیک سرجن بھی لندن میں ہے۔ بورڈ نے اپنی حتمی سفارشات میں مندرجہ ذیل نتائج اخذ کیے تھے۔ ’’خصوصی میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے ہے کہ مسٹر محمد نواز شریف، عمر 69 سال، کا معاملہ دل کی شریان کی بیماری کا معاملہ ہے جبکہ حال ہی میں قابل علاج ischemia on thallium scan کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا جبکہ ان کا بنیادی مسئلہ انجائنا کا بھی ہے۔ لہٰذا، نواز شریف کو دل کے علاج کے حوالے سے مستقل توجہ کے مرکز (کارڈیک کیئر فیسلٹی) کی ضرورت ہے جہاں 24گھنٹے دل کے تمام بیماریوں کے علاج کی سہولت ہو، لہٰذا انہیں ایسے ادارے میں بھرتی کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔

جہاں مذکورہ سہولتیں ایک ہی چھت کے نیچے ہر وقت موجود ہوں۔ اگر ماہرین امراض قلب سمجھیں کہ یہ اقدام ضروری ہے تو مریض کے سابقہ علاج کی معلومات اور موجودہ تشخیص کے حوالے سے ان کے اپنے کارڈیک سرجن / دل کے ڈاکٹر سے بات کی جائے۔ مذکورہ بالا سفارش خصوصی میڈیکل بورڈ نے کی ہے جو حکومت پنجاب کے ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے تشکیل دیا تھا۔ بورڈ میں یہ ماہرین شامل تھے۔

پرنسپل سروسز ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، سروسز ہسپتال کے ہیڈ آف میڈیسن ڈپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجد نثار، سروسز ہسپتال کے تھوریسک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ایم شعیب نبی، سروسز ہسپتال کی اینڈو کرائنو لوجی ڈپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر خدیجہ عرفان، سروسز ہسپتال میں ریڈیولوجی ڈپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر قمر سردار شیخ، سروسز ہسپتال میں نیفرولوجی ڈپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زاہد رفیق۔

چار میڈیکل بورڈز کے طبی معائنے کے نتائج کی روشنی میں نواز شریف کے وکیل اسلام آباد ہائی کورٹ سے رابطہ کر چکے ہیں اور طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کی درخواست کی ہے۔ مقدمہ کی سماعت گزشتہ منگل کو ہوئی تھی اور اب اگلی سماعت پیر کو ہوگی۔ نواز شریف کو احتساب نے عدالت العزیزیہ کیس میں سات سال جیل کی سزا سنائی تھی اور فی الوقت وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک طرف نون لیگ کے رہنما نواز شریف کیلئے لندن میں ان کے اپنے ڈاکٹر سے علاج کیلئے مطالبہ کر رہے تھے تو دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما بشمول وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ارکان بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ شریف فیملی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ پی ٹی آئی رہنما یہ تاثر دے رہے ہیں کہ شریف فیملی این آر او کا حصول چاہتی ہے جس میں نواز شریف کو علاج کیلئے لندن جانے کی اجازت دینا شامل ہے۔ تاہم ن لیگ کے رہنما اس کی تردید کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…