ریاض (آن لائن ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمدکے موقع پر سعودی کابینہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرے گی،سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ میں شامل توانائی، صنعت، معدنیات کے وزیر اور ان کے نائب مذاکرات کو حتمی شکل دیں گے اور پاکستانی حکام کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کریں گے۔سعودی گزٹ کی
رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر اور ان کے نائب کے ساتھ پاکستان کی جانب سے توانائی کے منصوبوں، سرمایہ کاری، پیٹرولیم اور معدنیات کے شعبے کے عہدیدار دستخط کریں گے۔گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ کو بھی باہمی تعاون کے لیے مذاکرات اور معاہدوں پر دستخط کی منظوری دی گئی ہے۔