اسلام آباد( آن لائن)پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد یئے گئے،عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد یئے،عدالت نے ناقابل وارنٹ مسلسل
عدم حاضری پر جاری کئے ،عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا جبکہ عدالت نے پی ٹی آئی کے مزید 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔عدالت میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین ،اسد عمراورشفقت محمود نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیدی،عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت28 مارچ تک ملتوی کردی۔