راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کوآئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں خطے میں امن و امان اور
علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونیوالی ملاقات میں علاقائی امن اور استحکام سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں ، علاقائی امن اور استحکام کیلئے فوجی اتحاد کے اقدامات کو سراہا۔