شہبازشریف کے’’کارناموں‘‘کی ایک اور لمبی چوڑی فہرست منظر عام پر ،کیسے چہیتوں کو اربوں بانٹے گئے؟عثمان بزدار کے ہاتھوں اہم ثبوت لگ گئے ،سنسنی خیز انکشافات

2  فروری‬‮  2019

لاہور (وائس آف ایشیا) پنجاب میں فزیبیلیٹی کے نام پر من پسند نجی کمپنیوں کو 7ارب 65 کروڑ 31 لاکھ 8 ہزار روپے کے ٹھیکے دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ خزانہ نے سابق دور حکومت میں سرکاری افسر اور انجینئرز ہونے کے باوجود قومی خزانے پر کروڑوں روپے کے اضافی بوجھ کی فہرست ایوان وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔ گذشتہ چار سال میں فزیبیلٹی کے نام پر اربوں روپے کے اخراجات سامنے آ گئے۔

شہر میں ڈرین اور سیوریج سسٹم پراجیکٹ کی مد میں 3 کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے لاہور اور بہاولپور میں نیشنل پارک اور سفاری پارک پراجیکٹ کی فزیبیلیٹی کی مد میں 1 کروڑ 70 لاکھ روپے نجی کمپنیوں کو دئے۔ لاہور میں انرجی کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے، لاہور اور فیصل آباد میں انڈسٹریل اسٹیٹ اور کوئلے کے پراجیکٹس کی فزیبیلیٹی کے لیے 23 کروڑ 90 لاکھ روپے، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور میں نالج سٹی پراجیکٹ کے نام پر 5 کروڑ 60 لاکھ روپے نجی کمپنیوں کو ادا کیے۔پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں لائیو اسٹاک ماڈل فارمنگ کی فزیبیلیٹی کے لیے 3 کروڑ روپے استعمال ہوئے۔ ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ نے ماحول کی بہتری کے نام پر ایک کروڑ روپے ہوا میں اْڑا دئے۔ اس کے علاوہ واسا نے نکاسی آب اور سڑکوں کی مرمت و بحالی کے مختلف پراجیکٹس میں 35 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکہ لگایا۔ مختلف اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر ، انجیئرنگ اور ڈیزائنز کی فزیبیلیٹی کی مد میں 2 ارب 98 کروڑ اور 80 لاکھ روپے ، محکمہ وائلڈ لائف نے مختلف اضلاع میں سفاری پارک اور چڑیا گھر کی تعمیر کے لیے مجموعی طور پر 4 کروڑ اور 20 لاکھ روپے اْڑا دئے۔محکمہ ماہی پروری نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپس کے تحت بنائے جانے والے تالاب کے لیے 3 کروڑ 10 لاکھ روپے،ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ نے کیبل کار کی تنصیب، شٹل سروس سمیت دیگر منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 56 کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کیے۔

اربن ڈیولپمنٹ یونٹ نے گذشتہ چار سال میں فزیبیلیٹی کے نام پر 1 ارب 24 کروڑ 40 لاکھ روپے کا چْونا لگایا۔ محکمہ توانائی نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس سمیت دیگر منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 1 ارب 15 کروڑ 23 لاکھ اور 18 ہزار روپے اْڑا دئے۔ اس کے علاوہ محکمہ انہار نے ٹھٹھہ ڈیم اور قطب بندی ڈیم سمیت مختلف منصوبوں کی فزیبیلیٹی کی مد میں ایک ارب 11 کروڑ 80 لاکھ اْڑا دئے۔ محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے تیار کی گئی فہرست ایوان وزیراعلیٰ کو بھجوا دی ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…