پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دوران حج خواب دیکھا کہ نبی کریم ؐتشریف لاتے ہیں اور کہتے ہیں اب خوش ہو نہ۔۔۔؟؟؟ بھارتی عالم دین کو عمران خان سے متعلق کیا بشارت ملی؟پڑھئے تفصیلات

datetime 29  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈٖیسک)بھارت کے ایک عالم دین کو خواب میں وزیراعظم عمران خان سے متعلق بشارت مل گئی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں بھارت کے ایک عالم دین کا کہنا ہے کہ میں دعا کرتا تھا کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بن جائیں اور میں دعا کیا کرتا تھا کہ یا اللہ عمران خان میں اتنا ٹیلنٹ ہے تو اللہ کرے یہ وزیراعظم بن جائے۔مجھے لگتا تھا کہ عمران خان میں اتنی صلاحیت ہے کہ یہ اس بکھرے ہوئے ملک کو جوڑ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمارے ملک کے کھلاڑیوں سے بہت اچھے تعلقات تھے۔ہم دیکھتے تھے کہ وہ ہمارے کھلاڑیوں سے گلے لگتے تھے اور خوب باتیں کرتے تھے تو ہم یہ بھی سوچتے تھے کہ اگر عمران خان وزیراعظم بن جائیں تو پاکستان کے ہندوستان سے تعلقات بہت اچھے ہو جائیں گے۔کیونکہ ہمارے بھی خاندان کے کئی لوگ اورعزیز و اقارب پاکستان میں ہیں لیکن اب تو وہ جیسے دشمن ملک بن گیا ہے،ایسا لگتا تھا کہ یہ لوگ اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے ترس گئے ہیں۔جب دو ممالک کے اچھے تعلقات ہوں تو نہ صرف ان دو ممالک اور لوگوں کا بلکہ پوری دنیا کا فائدہ ہوتا ہے۔کئی بار مجھے عمران خان کے وزیراعظم بننے کے لیے دعا کرنے کی توفیق ہوئی کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے لیے بہت خیر کی بات ہونی تھی۔لیکن یہ بات بہت پرانی ہو گئی تھی۔ عالم دین کا مزید کہنا تھا کہ جب میں اس بار حج ادا کرنے آیا تو منیٰ میں جانے سے پہلے میں نے دو تین رات لگاتار عمران خان کو خواب میں دیکھا۔پہلے دن یہ خواب دیکھا کہ الیکشن ہو گئے ہیں نتیجہ آنے والا ہے اور کچھ لوگ انہیں میرے پاس دعا کے لیے لائے ہیں میں نے دیکھا عمران خان بہت تواضع کے ساتھ پٹھانی سوٹ پہنے میرے ساتھ برابر میں بیٹھے ہوئے ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ میری پاکستان بننے کی حق ادا کرنے کی نیت ہے۔عالم دین کا کہنا تھا کہ مجھے دو تین راتیں یہی خواب آتا رہا۔اور پھر جب ہم منیٰ گئے تو میرے خواب میں حضرت محمدﷺ تشریف لائے اور کہا کہ آب تو خوش ہو نہ تم دعا کیا کرتے تھے کہ اللہ عمران خان وزیراعظم پاکستان بن جائے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…