ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

’’ انکے دیکھنے سے جو آجاتی ہے منہ پر رونق۔۔۔ وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے‘‘ ملاقاتیوں کی فہرست مجھے نہیں دکھائی جاتی بلکہ۔۔نوازشریف کا حیران کن انکشاف

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں لیگی رہنماؤں کی ملا قات۔ لیگی رہنماؤں میں طلال چوہدری، عظمیٰ بخاری، خرم دستگیر ، پرویز رشید اور مفتاح اسماعیل شامل تھے ۔جو حق قیدیوں کا ہے، نواز شریف کو دیا جائے، لیگی رہنماؤں کا حکومت سے مطالبہ ۔ جمعرات کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں سے ملاقا ت کا مخصو ص دن تھا لہذا لیگی رہنماؤں جن میں طلال چوہدری، عظمیٰ بخاری، خرم دستگیر ، پرویز رشید اور مفتاح اسماعیل شامل تھے سب نے کوٹ لکھپت جیل کا رخ کیا ہوا تھا ۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر افسوس ہوتا ہے۔ ۔ لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کی خیریت اور صحت دریافت کی تو انہوں نے اپنی صحت کا حال غالب کے شعر کی صورت میں سناتے ہوئے کہا کہ اْن کے دیکھے سے جو آجاتی ہے منہ پر رونق ، وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت بالکل ٹھیک ہے اور حوصلے بلند ہیں۔نواز شریف نے ملاقاتیوں کی فہرست کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی رہنما یا کارکن سے ملاقات کیلئے مجھے کوئی لسٹ نہیں دکھائی جاتی اور نہ ہی مجھ سے اجازت لی جاتی ہے، مجھ سے ملنے جو بھی آتا ہے اسے خوش آمدید کہتا ہوں۔نوازشریف نے سانحہ ساہیوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تصدیق کئے بغیر بے گناہوں کا خون نہیں بہانا چاہیے تھا، چاہتا ہوں واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں، موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو سن کر افسوس ہوتا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری (سی پیک) کے لئے سردھڑ کی بازی لگائی تاکہ ملک خوشحال ہو، اب اگر اسے روکا جاتا ہے تو ملک کو بہت نقصان ہوگا، ملک میں معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے جو اقدامات کئے اب حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ عوامی مشکلات کے پیش نظر ملتان موٹروے فوری طور پر کھول دے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہونگے ۔

دریں اثناء رہنما مسلم لیگ ن پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت وقت سے یہ مطالبہ کیا کہ نواز شریف کو علاج کی ان سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے جوہرقیدی کا حق ہیں،جوحق قوانین تمام قیدیوں کودیتے ہیں ان کے تحت نوازشریف کو بھی یہ حق دیا جائے۔ نوازشریف کی صحت سے متعلق عوام تشویش میں مبتلا ہیں ،ان کے ذاتی معالج کوبھی ان تک رسائی دی جائے تاکہ عوام کی تشویش غصے میں نہ بدلے۔مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کوٹ لکھپت جیل آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کے بارے میں تشویشناک رپورٹ آرہی ہیں، ڈاکٹر ،جو، رائے دے رہے ہیں اْن پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا،پنجاب حکومت رپورٹس کو انکی فیملی کے ساتھ بھی شیئر کرے۔یاد رہے کہ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، انہیں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو قید کی سزا سنائی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…