لاہور(آئی این پی ) وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنی بیرون ملک جائیدادوں پر جرمانے کی 25 فیصد رقم ایف بی آر میں جمع کرا تے ہوئے باقی رقم 4 قسطوں میں جمع کرانے کے لیے درخواست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے علیمہ خان کو بیرون ملک جائیدادوں پر 2 کروڑ 95 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
علیمہ خان نے جرمانے کی 25 فیصد رقم 73 لاکھ روپے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جمع کرائے ہیں جب کہ انہوں نے باقی رقم 4 قسطوں میں جمع کرانے کے لیے درخواست بھی دی ہے ۔علیمہ خان نے درخواست میں اپیل کرنے کا حق بھی مانگا ہے اور وہ اس حوالے سے ایف بی آر سے فیصلہ آنے پر عدالت سے رجوع کریں گی۔