پشاور (آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اپوزیشن کو ختم کریں گے تو سویلین مارشل لاء ہی آئے گا، جس تیزی سے روپے کی قدر میں کمی ہورہی ہے اس کا اثر عوام پر پڑ رہا ہے، سندھ سے جو کچھ بھی نکلے کہا جاتا ہے بلاول یا زرداری کا بے نامی ہے، علیمہ خان کے اربوں روپے پر الگ قانون ہے۔وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپوزیشن کو ختم کیا جا رہا ہے، اپوزیشن کو ختم کریں گے تو سویلین مارشل لاء ہی آئے گا۔
میرے نام پر کوئی عمارت یا ہوٹل ہے تو مجھے دے دیں تا کہ فروخت کر کے پیسے ڈیم فنڈ میں دے دوں، جس تیزی سے روپے کی قدر میں کمی ہورہی ہے اس کا اثر عوام پر پڑ رہا ہے، حیران ہوں کہ غریب لوگ کیسے گزارہ کر رہے ہیں۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ سندھ سے کچھ بھی نکلے کہا جاتا ہے بلاول یا زرداری کا بے نامی ہے،پی ٹی آئی کے اے ٹی ایم کی جائیداد پر کہا جاتا ہے ڈرائیور کی ہے، کہا جاتا ہے میرا بیرون ملک پلازہ اور جائیداد ہے، ایک منی بجٹ آ گیا اور دوسرا آرہا ہے،