ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نئے چیف جسٹس آصف کھوسہ کا تعلق کس شہر سے؟کونسے مقدمے سے شہرت ملی؟ صرف 4سال میں کتنے کیسز نمٹائے؟ کارنامے پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بحثیت چیف جسٹس آف پاکستان نامزدگی کی منظوری دے دی ہے جسٹس آصف سعید چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے عہدے کا حلف 18 جنوری 2019 کو اٹھائیں گے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954 کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے ہی حاصل کی، بی اے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا اور جامعہ پنجاب سے انگریزی میں ایم اے کیا، جب کہ برطانیہ سے

قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1976 میں وکیل بنے۔جسٹس آصف سعید نے لاہور ہائیکورٹ میں ہزاروں آئینی، مجرمانہ، سول، سروس اور آمدنی کے کیسز کی سماعت کی، تاہم انہیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے توہین عدالت کے مقدمے سے شہرت ملی، انہوں نے صرف 4 سال میں جرائم کے 11 ہزار کیسز نمٹا کر تاریخ رقم کی، جب کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس پانامہ کیس کا فیصلہ سنا یا تو جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں کہا کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…