ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا، میجر جنرل آصف غفور نے تصویر بھی شیئر کر دی

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی )پاک فوج نے مسلسل دوسرے روز لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا ۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا ہے جو لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر کے قریب پرواز کر رہا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نشانہ بنائے گئے ڈرون کی

تصویر بھی شیئر کی ۔ واضح رہے کہ منگل کو بھی پاک فوج نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سرجیکل سٹرائیک کرنے اور پاکستان کو سبق سکھانے پر ایل او سی پر ایک جاسوس ڈرون مار گرایا تھا جس کے بعد مسلسل دو روز میں گرائے جانے والے جاسوس بھارتی ڈرونز کی تعداد دو ہوگئی ہے جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ سرجیکل سٹرائیک تو دور کی بات ہم تو کسی ایک کواڈ کاپٹر کو بھی ایل او سی پار کرنے کی اجازت نہیں دیتے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…