مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کابڑا نقصان،ہندو سورمابھاگ نکلے

2  جنوری‬‮  2019

سرینگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسپیشل پولیس آفیسر ہلاک ،دستی بم کے حملے سے فوجی کیمپ تباہ ،انت ناگ میں فوجی ناکے پر گاڑی نہ روکنے کی پاداش میں دو افراد گرفتار،جھارکھنڈ میں کشمیری سی آر پی ایف آفیسر کی ہلاکت بارے دو متضاد بیانات سے لواحقین شکوک و شبہات کا شکار ہو گئے

۔تفصیلات کے مطابق راجپورہ پلوامہ میں مسلح افرادکے حملے میں ایک ایس پی اوہلاک ہوا ہے۔اس حوالے سے پولیس نے کیس درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے راجپورہ کے حاجن پائین علاقے میں شام 7.55بجے نامعلوم افراد نے ایک ایس پی او سمیر احمد میر ولد ولی محمد میر کے گھر میں داخل ہوکر اس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مذکورہ ایس پی او بری طرح زخمی ہوا ۔پولیس ذرائع نے بتایا اگر چہ اہلکار کو فوری طور اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی۔ادھرترال کے مڈورہ علاقے میں جنگجوؤں نے سی آر پی ایف کیمپ پررات کے دوران ہتھ گولوں سے حملہ کیا۔جس دوران کیمپ میں تعینات اہلکاروں نے جوابی کاروائی کی۔ فورسز نے حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے نزدیکی علاقے میں تلاشی لی۔ ادھر ترال بالا میں منگل کے روز بعد دوپہر ایک پر اسرار دھماکے کی آواز سنائی دی تاہم بعد میں پولیس نے بتایا کہ یہ دھماکہ نہیں تھا۔ادھر ترال بالا علاقے میں ایک پر اسرار دھماکے کی آواز سنائی گئیں۔جس دوران پہلے افواہ ہوئی تھی کہ این سی لیڈر کے گھر پر حملہ ہوا ۔تاہم مذکورہ لیڈر نے افواہوں کو مسترد کیا ۔ انہوں نے بتایاکہ آواز ہم نے بھی سنی تاہم مکان کے نزیک ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔

دریں اثناء بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں تعینات اوڑی کے ایک سی آر پی ایف آفیسر کی موت سے متعلق دو متضاد بیانات پر لواحقین شکوک و شبہات میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔لواحقین نے اس حوالے سے اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ جارکھنڈ میں منزگام بونیار اوڑی کا سی آر پی ایف میں تعینات ایک کمانڈنٹ آفسر29سالہ غلام جیلانی خان کی موت کے حوالے سے ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی کہ اس کی موت بجلی کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے۔

تاہم بعد میں سی آر پی ایف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا کہ غلام جیلانی خان جوجارکھنڈ کے آکی کھنتی علاقے میں ایک 157 سی آر پی ایف بٹالین کیمپ میں بحثیت اسسٹنٹ کمانڈنگ آفسر تعینات تھا، نکسل جنگجوؤں کے ساتھ مڈبھیڑ میں ہلاک ہوا ہے ۔ٹویٹر ہینڈل پر متعلقہ حکام نے کہاکہ مڈ بھیڑ میں غلام جیلانی نے اپنے ساتھیوں کی جان بچائی لیکن اس دوران وطن کیلئے اپنی جان نچھاور کردی۔

ان دونو متضاد اطلاعات پر مہلوک سی آر پی ایف آفیسر کے لواحقین شش و پنج میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔انہوں نے اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی مانگ کی ہے۔ادھر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں گذشتہ رات اس وقت دو افراد کو حراست میں لیا گیا جب وہ فوج کی طرف سے ڈالے گئے ایک ناکے پر اپنی گاڑی روکنے میں ناکام ہوئے۔ذرائع کے مطابق فوج نے گذشتہ رات مٹن علاقے میں کہر بل کے مقام پر ناکہ ڈالا تھا۔اس دوران ایک لوڈ کیریئر کا وہاں سے گذر ہوا جس کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ڈرائیور کسی وجہ سے نہیں رکا اور اہلکاروں نے گولیوں کے کچھ راؤنڈ چلائے۔ذرائع کے مطابق بعد ازاں مذکورہ گاڑی کو کچھ دوری پر واقع کنگن ہل نامی علاقے میں روک کر اس میں سوار دو افراد کو حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…