اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ قطر کے بعد قطر نے پاکستانیوں کیلئے فری ویزا انٹر ی کی خوشخبر ی دے دی، سیروسیاحت کیلئے قطر جانے والے پاکستانیوں کو قطر ائیرپورٹ پہنچنے پر تیس دن کا ویزا دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں قائم قطری سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق پاکستانی شہریوں کو قطر ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے پر 30 دن کا مفت سیروسیاحت کا ویزا جاری کیا جائے گا۔ تمام پاکستانی شہری
سیروسیاحت کے ویزا کی سہولت حاصل کرسکتا ہے بشرطیکہ اس کے پاس واپسی کا کنفرم ٹکٹ اور مبلغ 5000 ریال رقم یا اتنی مالیت کا کریڈٹ کارڈ موجود ہو، قطری سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں یہ واضع کیا گیا ہے کہ ویزا مزید 30 کیلئے توسیع بھی حاصل کی جاسکتی ہے ۔واضع رہے کہ قطر نے حال ہی میں پاکستان میں ویزا سنٹر کا آغاز کیا ہے تاکہ قطر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو ملک کے اندر ہی فنگر پرنٹس اور تصدیق کا سلسلہ مکمل کیا جاسکے۔