پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

مراد علی شاہ سندھ کے وزیر اعلیٰ رہیں گے یا نہیں؟ پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی  قیادت نے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں مشکلات کے پیش نظر منی لانڈرنگ سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ پر عداتی فیصلہ آنے تک سید مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔جب کہ باغی ارکان کو قابو میں رکھنے کیلئے سینئر رہنماؤں کو متحرک کردیا گیا ہے۔پارٹی چئیرمین بلاول نے ارکان اسمبلی کو وزارت اعلی کیلئے لابنگ سے بھی روک دیا ہے۔

روزنامہ امت کے مطابق  گزشتہ روز بلاول ہاؤس میں پی پی چیئرمین نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔جس میں وزیراعلی ٰ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپوزیشن کی سرگرمیوں پر نظر ضرور رکھیں، لیکن وہ تمام تر توجہ صوبائی حکومت کے امور میں مرکوز رکھیں۔رائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے یہ بات محسوس کی ہے کہ ان کے بعض اراکین اسمبلی پارٹی قیادت سے ناخوش ہیں، ایسی صورتحال میں سید مراد علی شاہ کی جگہ اگر کسی اور رکن کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کا معاملہ آئے گا تو ممکن ہے کہ وہ اراکین ساتھ نہ دیں، جس سے نیا وزیراعلیٰ سندھ منتخب کرانے کا معاملہ اٹک سکتا ہے، اس لئے فی الحال اس معاملے کو نہ چھیڑا جائے اور ایسا کرنے کی صورت میں اپوزیشن کا حوصلہ بھی بڑھ جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنے اراکین صوبائی سندھ اسمبلی کی شکایات ختم کرنے کے ساتھ انہیں کنٹرول کرنے کے لئے صوبے بھر میں ضلعی اور ڈویژنل سطح پر خورشید شاہ سمیت ایسے سینئر رہنماؤں کو ذمہ داریاں دیں کہ وہ تمام اراکین سے رابطے میں رہیں اور ان کے اگر کوئی تحفظات ہیں تو وہ بھی ختم کرائیں اور ہر معاملے میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے کو بھی یقینی بنائیں، جبکہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی متحرک رہیں گے۔ پی پی کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے بٹانا آسان نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…