7 سال سزا تو کم ہے ، اس کو بڑھایا جائے کیونکہ ۔۔۔!!! نیب نے نوازشریف کیخلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

27  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد( آن لائن)العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نیب پراسیکیوشن ٹیم نے اپیل تیارکرلی جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی 7 سال سزا کو بڑھایا جائے۔نیب اپیل میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے خزانے کو نقصان پہنچایا تاہم سزاکم ہوئی جب کہ استغاثہ نے

ٹھوس شواہد سے کیس ثابت کیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی منظوری کے بعد آئندہ ہفتے اپیل دائر کی جائے گی۔ نیب کے مطابق نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس میں 22گواہوں اور ٹھوس شواہد پیش کئے جانے کے باوجود سزا کم سنائی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…