لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سپر یم کورٹ نے رائل پام کے حوالے سے تاریخی فیصلہ دیا، ریلوے ملازمین اور عوام چیف جسٹس کے مشکور ہیں، ریلوے سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کریں گے، پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا سوچ رہا ہوں۔ شہباز شریف کو کیسے چیئرمین پی اے سی بنایا گیا۔
پاک فوج کی 50 بوگیاں کھڑی ہیں، باجوہ صاحب سے چلانے کی اجازت لوں گا،ریلوے کے مزدوروں کو ایک سکیل اپ گریڈ کروں گا، ایم ایل ون میرا خواب تھا،رانا ثناء اللہ جیسے لوگوں نے ہی جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے،جمعرات کو شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سپر یم کورٹ نے رائل پام کے حوالے سے تاریخی فیصلہ دیا، ریلوے ملازمین اور عوام چیف جسٹس کے مشکور ہیں، ریلوے سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کریں گے، ریلوے کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی اور نہ کوئی ہاؤسنگ اسکیم بن سکتی ہے، چیف جسٹس نے وہ کام کیا جو دس سالوں میں اٹکا تھا، ہماری لاکھوں ایکڑز کی زمینوں پر لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے، لاکھوں ایکڑز زمینوں پر قبضہ کرنے والے سمجھتے تھے کچھ نہیں ہو گا، 23مارچ سے پہلے دو ٹرینیں شروع کر رہے ہیں، رحمان بابا ایکسپریس بہت کامیاب ہوئی ہے، ریلوے کے اربوں روپے کے 123کیسز ہیں، ریلوے کی تاریخ کا بہت بڑا دن ہے، ایم ایل ون آخری مرحلے میں ہے، 23مارچ سے دو وی آئی پی ٹرینیں چلائیں گی، تمام ٹرینوں میں توقع سے زیادہ مسافر سفر کر رہے ہیں، جو ٹریک اکھاڑیں گے جو ٹریک اکھاڑیں گے اسے دوسری جگہ بچھائیں گے، ریلوے کی اراضی تین سال کیلئے لیز پر دینے کی اجازت ملی ہے، دو اے سی اور دو اکانومی ٹرینیں چلائیں گے، ریلوے کے مزدوروں کو ایک سکیل اپ گریڈ کروں گا۔
ایم ایل ون میرا خواب تھا، سات رکنی کمیٹی کو سرمایہ کاری اور دیگر امور کا اختیار دیا ہے، کراچی سے پشاور نیا ٹریک لگایا جائے گا، کے سی آر کی زمین خالی نہیں ہوئی تو زندگی بھر خالی نہیں ہو سکے گی، ہم زمین دینے کو تیار ہیں، سندھ حکومت ریلوے کی زمین سے ہٹائے گئے افراد کو آباد کرے۔ انہوں نے کہا کہ شالیمار ٹرین اور ہسپتال کیس نیب کو بھیجے ہیں، راولپنڈی کی بیکری کا کیس بھی دینا چاہتا ہوں، اربوں روپے کا کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو کیسے چیئرمین پی اے سی بنایا گیا، تحفظات ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ پی اے سی چیئرمین کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا سوچ ہا ہوں، رانا ثناء اللہ جیسے لوگوں نے ہی جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے، رانا ثناء اللہ پر سوال کرنے سے پہلے بتایا کریں تا کہ رومال لایا کروں، سینئر سیاستدان ہوں نمبر ون سے لڑتا اور دوستی کرتا ہوں، مجھ سے نمبر ون یا ٹو کی بات کریں برانچ لائنوں کا نہ پوچھا کریں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری خود کہتے ہیں جیل میرا سسرال ہے مجھے کہنے کی کیا ضرورت ہے، مودی کو پانچ ریاستوں میں شکست ہوئی۔
سرجیکل اسٹرائیک کا سوچ سکتا ہے، معاشی غداروں کو سزا دلانے میں کامیاب ہو جائیں گے، میرا ٹارگٹ ایک سال ہے،100دن پر تنگ نہ کیا جائے، نتیجہ دیا ہے، عمران خان ملک کی ضرورت ہے، چور چوکیداروں کے خلاف عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، ریلوے کے مزدوروں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہتھوڑوں سے ٹرینیں چلائیں، ریلوے کے مزدوروں نے ایک روپے کی خریداری نہیں کی، فواد چوہدری کا سوال مجھ سے نہ کریں،رانا ثناء اللہ بدبودار آدمی ہے، میں پاکستان میں عمران خان کی کامیابی کو ملک کی کامیابی سمجھتا ہوں۔
واجد ضیاء کو 20کروڑ عوام شاباش دے رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ فوج کی 50بوگیاں کھڑی ہیں، باجوہ صاحب سے چلانے کی اجازت لوں گا،کرپشن پر نواز شریف کو 7سال سے قید ہوئی، میں کروں تو 14سال سزا دیجیئے گا، نواز شریف اور زرداری خاندان کا سیاست میں مستقبل نہیں دیکھ رہا، آدھی زندگی دولت کمانے، آدھی چھپانے اور باقی بچانے میں خرچ کر دی، واجد ضیاء سے الگ ملاقات کروں گا تو پھر تنقید شروع ہو جائے گی۔