اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت ۔ ڈالر پر انحصار کم کرنے کیلئے پاکستان اور چین نے مقامی کرنسی میں باقاعدہ تجارت کا عمل شروع کردیا ۔روزنامہ دنیا کے مطابق وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا ڈالر پر انحصار کم کرنے کیلئے پاکستان اور چین نے مقامی کرنسی میں تجارت کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔پاکستان کی ایک نجی کمپنی نے چین سے مشینر ی کی درآمد کیلئے چینی کرنسی یوان میں 32 کروڑ 70لاکھ کی پہلی
ادائیگی کردی ۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان کیلئے چین نے سالانہ 20ارب یوان کی کریڈ ٹ لائن کی منظوری دی ہے یعنی پاکستان سالانہ 20 ارب تک چین سے یوان میں درآمدات کی ادائیگیاں کرسکے گا جو پاکستان کی چین سے درآمدات کی سالانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہے ۔حکام وزارت تجارت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران دونوں ممالک نے مقامی کرنسی یوان اور روپے میں تجارت کرنے پر اتفاق کیا تھا۔