پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ریلوے اراضی پر اب یہ کام نہیں ہوگا،سپریم کورٹ نے بڑی پابندی عائد کرتے ہوئے سخت حکم جاری کردیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی ) سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی لگادی۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور رائل پام کلب انتظامیہ عدالت میں پیش ہوئی۔عدالت نے لاہور کی کینال روڈ پر ریلوے کی اراضی پر واقع رائل پام کلب کی لیز تنازع کا حل نکال دیا۔

عدالت نے کلب کی انتظامیہ کو تحلیل کرتے ہوئے آڈٹ کمپنی کو نئی انتظامیہ مقرر کردیا اور واضح کیا کہ پرانی انتظامیہ رائل پام میں داخل نہیں ہوسکتی۔ عدالت نے آڈٹ کمپنی کو کلب کا تمام ریکارڈ فوری قبضے میں لینے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ کلب میں تمام پروگرام اور سرگرمیاں معمول کے مطابق چلیں گی، ریلوے سے متعلق کوئی بھی ریکارڈ کلب سے باہر نہیں جائے گا۔ سپریم کورٹ نے رائل پام سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے تمام احکامات بھی غیر موثر کرتے ہوئے کلب کے ہائیکورٹ میں زیر التوا تمام مقدمات بھی منگوالئے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ریلوے اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی لگا رہے ہیں۔عدالت نے ریلوے کی زرعی اراضی 3 سالہ مدت سے زائد لیز کیلئے دینے پر بھی پابندی عائد کردی۔ کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ رائل پام کلب انتظامیہ کا ریلوے کے ساتھ لیز کی رقم نہ دینے پر تنازعہ چل رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…