اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 4ڈالر فی بیرل کمی، پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے پریشان پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں فی بیرل 4ڈالر کمی ہونے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 5روپے جبکہ مٹی کا تیل 8روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی30یا 31دسمبر کو پٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دیگی ۔