پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

علی رضا عابدی کیخلاف سازش کرنیوالے کون تھے؟ ایم کیو ایم کی رہنما ارم عظیم فاروقی نے اہم انکشاف کر دیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (وائس آف ایشیا)ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی پر گذشتہ روز قاتلانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔اسی حوالے سے ایم کیو ایم کی رہنما ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس علی رضا عابدی کے تمام پیغامات موجود ہیں۔انہوں نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ علی رضا عابدی کی آخری بار واٹس ایپ پر جو میرے ساتھ گفتگو ہوئی تھی وہ میرے پاس ہے۔

انہوں نے مجھے واضح طور پر بتایا تھا تھا کہ انہوں نے پارٹی کیوں چھوڑی اور ان کے خلاف سازش کس نے کی تھی۔علی رضا عابدی جماعت میں میرے واحد چھوٹے بھائی تھے جنھیں میں سب سے زیادہ پیار کرتی تھی،وہ بہت عاجز اور سادہ آدمی تھے ہم نے بہت سے مسائل پر ایک ساتھ کام کیا تھا۔جب کہ دوسری جانب پولیس نے علی رضا عابدی پر چلائی جانے والی گولیوں کے خول اپنی تحویل میں لے لیے ہیں اور ان کی فرانزک کروائی جا رہی ہے ، تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ آیا اس سے قبل کسی ٹارگٹ کلنگ میں ایسے کسی ہتھیار کا استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔یاد رہے کہ علی رضا عابدی کو گذشتہ رات ان کے گھر کے باہر ٹارگٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق علی رضا عابدی کو سات گولیاں ماری گئیں۔ دو گولیاں ان کی گردن، ایک بازو اور چار گولیاں ان کے سینے میں لگیں۔ علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے 2 ملزمان تھے جو فائرنگ کرتے ہی فرار ہو گئے۔ واضح رہے کہ علی رضا عابدی 2013ء میں پہلی مرتبہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔جبکہ 2018ء کے عام انتخابات میں علی رضا عابدی نے وزیراعظم عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑا تھا۔ 2018ء کے الیکشن میں علی رضا عابدی کو بدترین شکست ہوئی تھی جس کے بعد ان کے اپنی جماعت ایم کیو ایم کی قیادت کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ ان اختلافات کی وجہ سے ہی علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم پاکستان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…