پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

زلفی بخاری نااہلی کیس ،چیف جسٹس نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کی اہلیت اور تعیناتی سے متعلق دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ معاون خصوصی کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، زلفی بخاری آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی زد میں نہیں آتے،معاون خصوصی کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم کو کرنا ہے، حکومت چلانا وزیراعظم کا کام ہے، ہم اوورسیز پاکستانیوں کی بہت قدر کرتے ہیں جیسے انہوں نے ڈیم فنڈ میں حصہ لیا ۔

اگر زلفی بخاری نے وزیر مملکت کی حیثیت سے اختیارات استعمال کئے یا پروٹوکول لیا تو ان کیخلاف کارروائی ہو گی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عمر عطاء بندیال پرمشتمل تین رکنی بینچ نے زلفی بخاری کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت کی، اس موقع پر ان کے وکیل اعتزاز احسن پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ زلفی بخاری بطور وزیر کام کر رہے ہیں اور کابینہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ کا اعتراض ہمیں اسٹرائیک کر رہا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا زلفی بخاری کون ہے، کہاں سے آیا ہے پوری سمری لے کر آئیں، اس نے کیسے اپنی ویب سائٹ پر وزیر مملکت کا عہدہ لکھ دیا، اس موقع پر ان کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا زلفی بخاری نے وزیر مملکت کا اسٹیٹس کلیم نہیں کیا، ان کی وجہ سے برٹش ایئرویز پاکستان میں آئی۔جس پر چیف جسٹس نے کہا اچھا تو یہ ہوتا کہ آپ پی آئی اے کو بہتر بناتے، زلفی بخاری کی اہلیت بتائیں، نئے پاکستان میں جید لوگ ہونے چاہئیں، وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے تو یہ مطلب نہیں کہ وزیراعظم جس طرح مرضی کام کرے، مجھیوزیراعظم کو بھیجی گئی سمری دکھا دیں ، کیسے زلفی بخاری معاون خصوصی بنے۔چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل کو کہا ہم زلفی بخاری کو آپ کی استدعا کے مطابق نکال نہیں سکتے۔

پارلیمنٹ کو اس پر تجاویز دے سکتے ہیں۔درخواست گزار ظفر اقبال کلانوری نے کہا کہ زلفی بخاری پر سرکاری ملازمین کی دہری شہریت کا سپریم کورٹ کا فیصلہ لاگو ہوتا ہے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا سرکاری ملازمین کی دہری شہرت سے متعلقسپریم کورٹ کا فیصلہ ان پر لاگو نہیں ہوتا۔چیف جسٹس نے ظفر اقبال سے مکالمے کے دوران کہا آپ نے فیصلہ غور سے نہیں پڑھا، ہم نے پارلیمنٹ کو تجاویز دی ہیں، ہم نے اس فیصلے میں پابندی نہیں لگائی۔

چیف جسٹس نے کہا آپ کو زلفی بخاری کی تعیناتی کیخلاف رولز آف بزنس کو چیلنج کرنا چاہیے تھے، ہم اوورسیز پاکستانیوں کی بہت قدر کرتے ہیں جیسے انہوں نے ڈیم فنڈ میں حصہ لیا۔جسٹس اعجازالحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا معاون خصوصی کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، زلفی بخاری آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی زد میں نہیں آتے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا معاون خصوصی کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم کو کرنا ہے، حکومت چلانا وزیراعظم کا کام ہے۔

ظفر اقبال کلانوری نے کہا زلفی بخاری بیرون ممالک سے معاہدے کر رہا ہے، یہ کام وزیر کے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا ہم اعتزاز صاحب سے پوچھ لیں گے زلفی بخاری وزیر ہیں یا نہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے معاون خصوصی کی کیا اہلیت ہونی چاہئے جس پر ظفر اقبال نے کہا قانون میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے معاون خصوصی کی اہلیت مقرر نہیں، جسٹس اعجاز نے ریمارکس دیے ایسا ہے تو پھر یہ وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی دہری شہرت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ زلفی بخاری پر لاگو نہیں ہوتا، معاون خصوصی کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، زلفی بخاری آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی زد میں نہیں آتے۔جس کے بعد کچھ دیر کیلئے سماعت میں وقفہ کردیا گیا ۔وقفے کے بعد دوبارہ مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو زلفی بخاری کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل دیئے،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد زلفی بخاری کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دیدی لیکن وزیر مملکت کی حیثیت سے کام کرنے سے روک دیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر زلفی بخاری نے وزیر مملکت کی حیثیت سے اختیارات استعمال کئے یا پروٹوکول لیا تو ان کیخلاف کارروائی ہو گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…