اسلام آباد(آن لائن)نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی(نادرا)حکام نے عیاشیوں کیلئے کراچی میں مہنگے ترین بنگلے کو بطور گیسٹ ہاؤس تین سال تک بک کرا لیا ، قومی خزانے کو 58لاکھ روپے زائد کا ٹیکہ لگایا گیا۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نادرا حکام نے کراچی میں ایک بنگلہ تین سال کے کنٹریکٹ پر ماہانہ 3لاکھ 15ہزار روپے میں حاصل کیا اور بطور ایڈوانس20لاکھ روپے سے زائد رقم ادا کی گئی ۔آڈٹ حکام نے اعتراض کیا ہے کہ بنگلہ نہ صرف مہنگا ترین لیا گیا ہے
بلکہ اس کو لینے کے لئے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تشہیر بھی نہیں کی گئی جبکہ نادرا حکام سے جواب طلب کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ جہاں بنگلہ لیا گیا ہے وہ کراچی کا نہ صرف محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے بلکہ وہ نادرا دفتر کے بھی قریب ترین ہے ۔آڈٹ حکام نے نادرا کی جانب سے دیئے جانیوالے موقف کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ 58لاکھ59 ہزار روپے کی نہ صرف تحقیقات کروائی جائیں بلکہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائے جائے۔