جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے والد بھی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے ،حالت انتہائی تشویشناک

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلا نہ حملے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے والد شدید زخمی ہو ئے ہیں۔آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے واقعے کی رپورٹ ڈی آئی جی ساؤ تھ سے فی الفور طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ علی رضا عابدی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ کریں۔ ڈاکٹر فاروق ستار، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی راجہ اظہر اور بلال احمد غفار سمیت دیگر نے قتل کی شدید

مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی رضا عابدی پر حملہ شہر کے امن کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔ ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔پولیس کے مطابق ڈیفنس کے علاقے خیا بان غازی گھرکے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوا ر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی اور ان کے والد اخلاق عابدی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی علی رضا عابدی اور ان کے والد اخلاق عابدی کو ان کے والد فوری طور پر طبی امداد کے لیے پی این ایس شفا لے گئے جہاں علی رضا عابدی سر اور گردن میں گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے والد کی حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے ۔ واقعے کے بعد پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما کو اس وقت نشانہ بنا یا گیا جب وہ اپنے گھر میں داخل ہورہے تھے۔ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول ملے ہیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ علی رضا عابدی اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے۔دریں اثنا آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام نے علی رضا عابدی پر فائرنگ کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔علی رضا عابدی نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 243 میں

وزیراعظم عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑا تھا۔ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی علی رضا عابدی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کے بعد آئی جی سندھ پولیس کو شہر میں امن وامان بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ قاتل فوری گرفتار کرکے رپورٹ کریں۔ شہر میں اس قسم کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ یہ کون لوگ ہیں جو شہر میں امن وامان کی صورت حال خراب کرنا چاہتے ہیں۔ خصوصی ٹیم بنا کر قاتل گرفتار کئے جائیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر بھی پی این ایس شفاء اسپتال پہنچ گئے۔ رکن اسمبلی راجہ اظہر نے علی رضا عابدی کے قتل کی شدید الفاظ میں

مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے جہنم واصل کریں۔ ملک دشمن عناصر شہر کے امن کو خراب کرنے کے خواہاں ہیں۔ علی رضا عابدی ایک منجھے ہوئے اور مدبر سیاستدان تھے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔ پی ٹی آئی کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی بلال احمد غفار نے بھی ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی ٹارگٹ کلنگ کی

شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا عابدی پر حملہ شہر کے امن کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔ ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ایک بار پھر قتل وغارت گری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ دو دن قبل بھی شہرِ قائد کے علاقے ناظم آباد میں پاک سرزمین پارٹی کے ٹاؤن آفس پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل اور 2 کو زخمی کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…