بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کو بڑی کامیابی،افغان تنازعہ کے حل میں اہم پیشرفت، طالبان نے بڑی شرط رکھ دی؟

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان امن عمل میں اہم پیشرفت، پاکستان افغان حکومت اور طالبان کو براہ راست مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب، طالبان کی جانب سے مشروط آمادگی سے افغان حکومت کو آگاہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان امن عمل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور پاکستان نے ایک بار پھر افغان تنازعہ کے حل کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہوئے افغان حکومت اور

طالبان کو براہ راست مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ طالبان جنہوں نے ابو ظہبی مذاکرات میں افغان حکومتی نمائندگان سے ملنے سے انکار کر دیا تھا اب افغان حکومت کیساتھ براہ راست مذاکرات پر مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ طالبان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں نگران حکومت قائم کی جائے اور اس کی تشکیل کے لیے کمیٹی بنائی جائےاور اس کمیٹی میں انہیں بھی نمائندگی دی جائے جبکہ کچھ اہم طالبان رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے طالبان کی مشروط آمادگی سے متعلق افغان حکومت کو آگاہ کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے پیش کی گئی شرط پرا فغان حکومت کے ردعمل کے بعد مزید پیش رفت کا امکان ہے۔دوسری جانب پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان میں قیام امن کیلئے خطے کے ممالک کے دورے کر رہے ہیں اور اب وہ چین پہنچ چکے ہیں جہاںوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں بیجنگ پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر چین کی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں روابط کے

فروغ سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے چینی قیادت کے لیے تہنیتی پیغامات دیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، افغانتسان میں امن اور ترقی کے لیے چین کا کردار قابل تحسین ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے بھی افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…