اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملازم بچیوں پر تشدد کا معاملہ، چیف جسٹس آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر صدیق کانجو کے بیٹے کو عدالت سے گرفتار کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ازخود نوٹسز کی سماعت کی۔ سابق وفاقی وزیر
صدیق کانجو کے بیٹے امین کانجو کی جانب سے بچیوں پر تشدد کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے امین کانجو کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے امین کانجو کو کمرہ عدالت سے گرفتار کروا دیا۔ امین کانجو پر اپنی دو ملازم بچیوں پر تشدد کا الزام ہے۔ پولیس نے امین کانجو کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا ہے۔