جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت سعودی عرب سے رابطہ کرکے فوراً یہ کام کرے ،احتساب عدالت نے نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جوکہ 131 صفحات پر مشتمل ہے، العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو 25ملین(ڈھائی کروڑ ) ڈالر اور 1.5ارب روپے جرمانے جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں 7سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے

اور ان کو سزا پوری ہونے کے بعد بھی دس سال تک عوامی عہدے کے لئے نااہل قرا ردیاگیا ہے ۔ پیر کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق نوازشریف بدعنوانی کے مرتکب پائے گئے ہیں،نوازشریف کو 7سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ استغاثہ نوازشریف پر بدعنوانی کا الزام ثابت کرنے میں کامیاب ہوا ، پراسیکیوشن نے ثابت کیا کہ ہل میٹل ،العزیزیہ سٹیل مل نوازشریف کی ملکیت ہے ، نوازشریف ثابت نہ کر سکے کہ ہل میٹل سے ملی رقم، ہل میٹل ان کے ذرائع کے مطابق ہیں ۔ فیصلہ کے مطابق نوازشریف کو کرپشن اور بدعنوانی کی سرگرمیوں کا مرتکب قرار دیا گیا ، نیب آرڈیننس کے سیکش 10کے تحت نوازشریف کو سزا سنائی گئی ۔ تحریری فیصلے میں ہل میٹل کمپنی کے تمام اثاثے بحق سرکارضبط کرنیکاحکم دیتے ہوئے اثاثے ضبط کرنے کیلئے متعلقہ حکام کوسعودی عرب سے رابطے کی ہدایت سعودی حکومت سے رابطہ کر کے حکومت پاکستان ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کے اثاثے ضبط کرے۔ فیصلے میں کہاگیا کہ نوازشریف سزا پوری ہونے کے بعد بھی دس سال تک عوامی عہدے کے اہل نہیں ہیں اور وہ سزاپوری کے بعد دس سا ل تک کوئی قرضہ بھی نہیں لے سکتے۔نوازشریف فیصلے کیخلاف 10روزمیں اپیل دائرکرسکتے ہیں۔ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جوکہ 131 صفحات پر مشتمل ہے

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…