جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز شریف کی گرفتاری کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے صبر کا پیمانہ لبریز، حکومت کو گرانے کی تیاریاں شروع، تحریک انصاف کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، حکومت گرانے کے لیے تگ و دو شروع کر دی، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور ن لیگ نے حکومت گرانے کے لیے حکومت کے اتحادیوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے،

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پیر آف پگارا کو اپنا خاص پیغام پہنچایا تھا، اب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی پیر آف پگارا سے رابطہ کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے، پیر آف پگارا کی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس وفاقی حکومت میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے لیکن شروع دن سے ہی ان کی جماعت کو حکومت کے رویے کی شکایت رہی ہے، پیر آف پگارا سے وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد ایک بار بھی رابطہ نہیں کیا ہے، وفاقی کابینہ بناتے وقت بھی جی ڈی اے کے تحفظات کو مدنظر نہیں رکھا گیا، دوسری طرف بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل بھی حکومت سے ناراض نظر آتے ہیں اور وہ پچھلے ہفتے آصف زرداری سے ملاقات بھی کر چکے ہیں، اگر یہ دونوں جماعتیں تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لیں تو حکومت کی اکثریت ختم ہو سکتی ہے۔ اگر پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت کے اتحادی توڑنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو یہ تحریک انصاف کی حکومت کے لیے بڑا جھٹکا ہو گا اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔  سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، حکومت گرانے کے لیے تگ و دو شروع کر دی، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور ن لیگ نے حکومت گرانے کے لیے حکومت کے اتحادیوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…