پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آگیا جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل اور فلیگ شپ ریفرنسز کے محفوظ فیصلہ سنا دئیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے فیصلے سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7سال قید اور ڈیڑھ ارب روپے اور 2.5ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ نواز شریف خود بھی عدالت میں موجود تھے ۔فیصلے کے

مطابق سزا سناتے ہوئےجیل بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے ۔جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا گیا ہے۔ جج احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم مجرم ثابت نہیں ہوتے۔ واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں 22 اور فلیگ شپ ریفرنس میں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے تھے۔احتساب عدالت نمبر ایک اور دو میں نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی مجموعی طور پر 183 سماعتیں ہوئیں، سابق وزیراعظم مجموعی طور پر 130 بار احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، وہ 70 بار جج محمد بشیر اور 60 بار جج ارشد ملک کے روبرو پیش ہوئے۔ایون فیلڈ میں سزا کے بعد نواز شریف کو 15 بار اڈیالہ جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت نمبر ایک میں 70 میں سے65 پیشیوں پر مریم نواز میاں نواز شریف کے ساتھ تھیں۔احتساب عدالت نے مختلف اوقات میں نوازشریف کو 49 سماعتوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا، جج محمد بشیر نے 29 جبکہ جج ارشد ملک نے نواز شریف کو 20 سماعتوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا۔احتساب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ پہلے ہی سنا چکی ہے جس میں نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 اور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ

نے 28 جولائی 2017 کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا تو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیا گیا، عدالت نے شریف خاندان کے خلاف نیب کو تحقیقات کا حکم دیا۔8 ستمبر 2017 کو نیب نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف العزیزیہ، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنسز بنائے۔العزیزیہ اسٹیل ملز ، ہل میٹلز اسٹیبلشمنٹ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز

تیار کیے گئے، 19 اکتوبر2017 کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف پر فرد جرم عائد ہوئی۔20 اکتوبر2017 احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف پر فرد جرم عائد کی اور حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور ملزمان قرار دیا گیا۔نیب کا الزام ہے کہ نواز شریف نے وزارت اعلی اور وزارت عظمیٰ کے دور میں حسن اور حسین نواز کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنائیں

اور اس دوران بچے زیر کفالت تھے۔شریف خاندان نے موقف اپنایا کہ قطری سرمایہ کاری سے العزیزیہ اسٹیل ملز خریدی گئی اور حسن نواز کو بھی کاروبار کے لیے سرمایہ قطری نے فراہم کیا، جس کی بنیاد پر فلیگ شپ کمپنی بنائی گئی اور تمام جائیداد یں بچوں کے نام ہیں اور نواز شریف کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف نے مقف اختیار کیا کہ ریفرنس مخالفین

اور جے آئی ٹی کی جانبدار رپورٹ پر بنایا گیا، استغاثہ ان کے خلاف ثبوت لانے میں ناکام ہوگیا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کی اور 19 دسمبر کو دونوں ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…