پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

کراچی ائیر پورٹ پر اسدعمر کو دیکھتے ہی مسافروں نے شکایات کے انبار لگا دئیے ،وزیر خزانہ کا فوری ایکشن ، ایسا کام کردیا کہ موقع پر موجود ہرکوئی خوش ہو گیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کی شکایات سامنے آنے  پر وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر غصے میں آ گئے اور پی آئی اے کے چیئرمین کو ڈانٹ پلا دی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ائیرپورٹ پر موجود چند مسافروں نے جب فلائٹ آپریشن سے متعلق شکایت کی تو اسد عمر نے ٹیلی فون پر کسی سینئر افسر سے گفتگو شروع کر دی تاہم ویڈیو پوسٹ کرنے والے کا کہنا ہے کہ  دوسری جانب موجود شخص کوئی اور نہیں بلکہ پی آئی اے کے چیئرمین تھے۔

اسد عمر نے ائیرپورٹ پر موجود عملے کی تعلیم سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے انہیں فوراً ذمہ دار اور سینئر افسر کے ذریعے مسافروں کی شکایت دور کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں نے گزشتہ مہینے ہی 70 ارب جاری کئے ہیں لیکن ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں نے یہ رقم کھوہ کھاتے میں ڈال دی ۔اسد عمر نے یہ بات کرنے کیساتھ ہی کسی ذمہ دار شخص کے ذریعے مسافروں کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دے کر فون بند کر دیا جس پر مسافروں نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…