جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت نے نئی اشتہاری پالیسی جاری کر دی، ن لیگ کے دور میں ایک منٹ کے سرکاری اشتہار کا ریٹ کس کو ملتا تھا؟ اور اب تحریک انصاف کے دور میں کس کو ملے گا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے الیکٹرانک میڈیا کے لیے نئی اشتہاری پالیسی جاری کر دی ہے، ٹی وی چینلز کی ریٹنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی پالیسی بنائی گئی ہے اور اشتہارات کے ریٹس بھی کم کر دیے گئے ہیں، نئی اشتہاری پالیسی سے بڑے چینلز متاثر ہوں گے تو وہیں چھوٹے چینلز جو شاید کیبل پر بھی نہ آتے ہوں اور اشتہارات کے ریٹ لاکھوں میں وصول کر رہے تھے،

ان کی آمدنی پر بھی اثر پڑے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافی باقر سجاد نے نئی اشتہاری پالیسی کی لسٹ شیئر کر دی ہے، اس لسٹ کے مطابق سابق حکومت میں سب سے مہنگا اشتہار جیو نیوز کو ملتا تھا، ایک منٹ کے اشتہار کے لیے جیو نیوز کو دو لاکھ 90 ہزار 500 روپے کی ادائیگی کی جاتی تھی مگر نئی پالیسی کے تحت جیو کو اب 89 ہزار فی منٹ پر ہی گزارا کرنا ہوگا، نئی اشتہاری پالیسی کے مطابق اب سب سے مہنگا اشتہار اے آر وائی نیوز کو ملے گا، اے آر وائی کو سرکاری اشتہار 91 ہزار روپے فی منٹ کے حساب سے دیا جائے گا، ن لیگ کی حکومت میں اے آر وائی کو دو لاکھ 45 ہزار روپے فی منٹ ملتے تھے، دنیا نیوز کو پہلے 2 لاکھ 73 ہزار روپے فی منٹ ملتے تھے لیکن اب فی منٹ 75 ہزار روپے ملیں گے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں سماء ٹی وی اور ایکسپریس نیوز کو اشتہار کے ایک منٹ کے دو لاکھ 45 ہزار روپے دیے جاتے تھے لیکن اب سما ٹی وی کو ایک منٹ کے 85 ہزار اور ایکسپریس نیوز کو 65 ہزار ایک منٹ کے ملیں گے۔ اس لسٹ میں ایسے ٹی وی چینلز بھی ہیں جن کی ریٹنگ اتنی نہیں تھی لیکن انہیں اس سے زیادہ ریٹ پر اشتہار دیے گئے۔  تحریک انصاف کی حکومت نے الیکٹرانک میڈیا کے لیے نئی اشتہاری پالیسی جاری کر دی ہے، ٹی وی چینلز کی ریٹنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی پالیسی بنائی گئی ہے اور اشتہارات کے ریٹس بھی کم کر دیے گئے ہیں

 

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…