جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

یہ کیسا احتساب ہے جو شہبازشریف کا میڈیکل توروک سکتا ہے لیکن عمران خان سے ہیلی کاپٹر کا نہیں پوچھ سکتا؟بڑا مطالبہ کردیاگیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نعیم الحق صاحب کی وجہ شہرت اور عمران صاحب کے ساتھ دوستی پورا پاکستان جانتا ہے ٗصرف عمران صاحب ہی اپنے ساتھ اور گھر میں چور بٹھا کر دوسروں پہ چوری کا الزام لگا سکتے ہیں ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نعیم الحق صاحب کی وجہ شہرت اور عمران صاحب کے ساتھ دوستی پورا پاکستان جانتا ہے ،

صرف عمران صاحب ہی اپنے ساتھ اور گھر میں چور بٹھا کر دوسروں پہ چوری کا الزام لگا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چور حکومت صرف عوام اور ملک دشمنی کر سکتی ہے ،عمران خان صرف فارن فنڈنگ کیس میں چار سال سے مفرور ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب پی ٹی آئی کی اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور زکوۃ کے پیسوں میں خوردبرد کا الیکشن کمیشن میں جواب دیں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اتنے بڑے انکشاف کے باوجود اب تک اس معاملے میں پیشرفت تعطل کا شکار کیوں ہے؟ عمران خان جواب دیں اور زکوٰۃ کے پیسوں سے علیمہ باجی کے اربوں روپے کی بیرون ملک خفیہ جائیدادوں کا بھی جواب دیں ۔انہوں نے کہا کہ مغرب کی مثالیں دینے والے وزیراعظم سے برطانوی وزیراعظم کی بہن ایسی جائیداد پر جرمانہ دیتی تو کیا ہوتا؟جہانگیر ترین کی مسلمہ چوری ثابت ہونے پر عمران خان کی آنکھیں اور زبان کیوں بند ہے؟فیصل واوڈا کی غیرملکی غیرظاہر کردہ جائیدادوں پر عمران صاحب کیوں خاموش تماشائی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کیس میں ملزم عمران صاحب وزیراعظم بن گے لیکن نیب کوئی کارروائی نہ کرسکی۔ مر یم اور نگزیب نے کہا کہ یہ کیسا احتساب ہے جو شہبازشریف کا میڈیکل توروک سکتا ہے لیکن عمران خان سے ہیلی کاپٹر کا نہیں پوچھ سکتا؟،یہ کیسا احتساب ہے جو گرفتار پہلے کرتا ہے اور الزام بعد میں تیار کرتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ تین سال گزرنے کے باوجود نیب نوازشریف کیخلاف کسی بھی بدعنوانی، کرپشن ، یا kick backsکا الزام تک نہیں لگا سکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…