جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بدعنوانی اور منی لانڈرنگ سے بیرون ملک بھیجی گئی رقوم دنیا کے کونے کونے سے پاکستان واپس لا ئی جائینگی ،چیئرمین نیب کا دوٹوک اعلان

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد(آئی این پی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں بدعنوانی دیمک سے بڑھ کرناسورکی صورت اختیار کر چکی ہے جس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ گیلپ اور گیلانی سروے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 59فیصد لو گ نیب پر اعتماد کرتے ہیں جبکہ عالمی اقتصادی فورم کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان 107ویں نمبر پر آگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر شخص بدعنوانی کاخاتمہ چاہتا ہے مگربدعنوانی کا واحدحل خود احتسابی ہے اگر ہم خود احتسابی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی،اقربا پروری اور رشوت ستانی سے گریز کریں گے تو اس سے نہ صرف پاکستان میں بدعنوانی میں کمی واقع ہو گی بلکہ کرپشن فری پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے میں مددملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بدعنوانی سے لوٹی گئی اور منی لانڈرنگ سے بیرون ملک بھیجی گئی رقوم کو قانون کے مطابق دنیا کے کونے کونے سے پاکستان واپس لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیب نے قانو ن اور ضابطہ کے تحت اپنے کام کرنے کے طریقہ کار میں موثر انٹی کرپشن حکمت عملی کے تحت بہتری لائی ہے وہاں شکایات کی تصدیق سے انکوائری اور انکوائری سے لے کر انویسٹی گیشن اوراحتساب عدا لت میں قانون کے مطابق ریفرنس دائر کرنے کے لئے ((10 دس ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے ۔ تمام میگا کرپشن کی شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انویسٹی گیشز کو ٹھوس شواہداور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے ۔ نیب نے 179میگا کرپشن کے مقدمات میں سے105مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے بد عنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کر دیے ہیں۔

نیب وائٹ کالر میگا کرپشن کے مقدمات کی تحقیقات مکمل شواہد،دستاویزی ثبوت اور قانون کے مطابق سائنسی بنیادوں پر کرنے پر یقین رکھتا ہے ۔ نیب کے احتساب عدالتوں میں اس وقت 1210بدعنوانی کے ریفرنس زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریباً 900ارب روپے ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب نے بد عنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی 297ارب روپے کی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی ہے جو ایک ریکارڈ کامیابی ہے ۔بدعنوانی ملکی ترقی اور اقتصادی خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ۔

نیب نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے الگ سیل قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز،کوآپریٹو سوسائٹیوں کے خلاف نیب کی تحقیقات کو قانون کے مطابقمنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ نیب نے مفتی احسان مضاربہ مقدمہ معزز احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا تھا۔معززاحتساب عدالت نے مفتی احسان کومضاربہ کیس میں 10سال کی قیداور9ارب روپے جرمانہ کی سزا سنائی جو کہ نیب نے بہترین پراسیکیوشن کی وجہ سے نیب کا سب سے بڑا مقدمہ جیتا۔ نیب مضاربہ/ مشارکہ سیکنڈلز میں ملوث 34ملزمان کی گرفتاری کے علاوہ بیرون ملک فرار مضاربہ/ مشارکہ سیکنڈلز میں ملوث دیگر ملزمان کو انٹر پول کے زریعے واپس لانے کی بھرپور کاوشیں کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…