ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

موبائل فون کی رجسٹریشن اور ٹیکس کا معاملہ، زلفی بخاری نے پاکستانیوں کی بڑی پریشان حل کردی

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ذاتی استعمال کے موبائل فونز پر ٹیکس نہیں ہے،موبائل فون کی رجسٹریشن کا عمل آسان کر رہے ہیں۔اتوار کے روز وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات درست ہیں،موبائل فون رجسٹریشن کیلئے ایئرپورٹ پر قطاریں لگنے کا نوٹس لیا ہے، ذاتی استعمال کے موبائل فونز پر ٹیکس نہیں ہے،موبائل فون کی رجسٹریشن کا عمل آسان کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز کے مسائل وزیر اعظم کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں، دہری شہریت والوں کے مسائل کے حل کیلئے قانون سازی کی جائیگی، وزیراعظم بھی تمام اوورسیزپاکستانیوں کوساتھ لے کر چلیں گے۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،بہت جلدنیب میں میری انکوائری ختم ہوجائیگی، نیب قوانین میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہتھکڑیوں میں پروفیسر کی موت کا واقعہ افسوناک ہے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…