جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دوبارہ مرغی انڈوں کی بات نہیں کروں گا‘ وزیر اعظم عمران خان نے تقریب کے دوران ایسی بات کہہ دی کہ قہقہے لگ گئے، دلچسپ صورتحال

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت کی 100روز کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے انتہائی محتاط انداز میں مرغی اور انڈوں کا ذکر کیا جس پر قہقے بھی بلند ہوئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب بل گیٹس نے مرغی اور انڈوں کی بات کی تو تالیاں بجائی گئیں اور میری باری شور مچایا گیا ۔

وزیر اعظم نے مسکراہتے ہوئے کہا کہ دوبارہ مرغی اور انڈوں کی بات نہیں کروں گا جس پر شرکاء نے بھرپور قہقہ لگایا ۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی بھرپور تعریف کی گئی ۔پنجاب حکومت کی 100روز کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر عثمان بزدار کی ایمانداری کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے آج تک کسی شخص نے آکر یہ نہیں کہا کہ عثمان بزدار کمیشن لے رہا ہے، فیکٹریاں لگا رہا ہے ،منی لانڈرنگ کر رہا ہے ، لندن یا پیرس میں فلیٹس خرید رہا ہے ۔وزیر اعظم نے پناہ گاہوں کے قیام کے حوالے سے فوری اقدام کرنے پر بھی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی جانب سے 100روز کی کارکردگی اور آئندہ کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بہترین پریذنٹیشن دینے پر متعد د بار تعریف کی ۔  پنجاب حکومت کی 100روز کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے انتہائی محتاط انداز میں مرغی اور انڈوں کا ذکر کیا جس پر قہقے بھی بلند ہوئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب بل گیٹس نے مرغی اور انڈوں کی بات کی تو تالیاں بجائی گئیں اور میری باری شور مچایا گیا ۔ وزیر اعظم نے مسکراہتے ہوئے کہا کہ دوبارہ مرغی اور انڈوں کی بات نہیں کروں گا جس پر شرکاء نے بھرپور قہقہ لگایا ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…