جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عوام کو پاک فوج کے خلاف کیوں بھڑکایا؟مولانافضل الرحمان اور شہبازشریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ، بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سیشن عدالت نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 5جنوری تک ملتوی کر تے ہوئے متعلقہ تھانے کے تفتیشی افسر سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔

ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار تنزیلہ عمران نے ایڈووکیٹ سلیم چوہدری کی وساطت سے کیس دائر کر رکھا ہے ۔درخواست گزر کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے 8 اگست کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر کے باہر اشتعال انگیز تقریر کی، تقریر میں مولانا فضل الرحمان نے عوام کو پاک فوج کے خلاف بھڑکایا،مولانا فضل الرحمان نے تقریر میں کہا کہ ہم 14 اگست نہیں منائیں گے جس سے عوام کے جذبات مجروع ہوئے، مولانا فضل الرحمان کی تقریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔شہباز شریف نے بھی عوام کو نہ منانے کی تقلید کی ہے،مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف ماڈل ٹاؤن تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تاہم شنوائی نہ ہوئی۔ عدالت سے استدعاہے کہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے متعلقہ تھانے کے تفتیشی افسر سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 5جنوری تک ملتوی کر دی۔  سیشن عدالت نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 5جنوری تک ملتوی کر تے ہوئے متعلقہ تھانے کے تفتیشی افسر سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار تنزیلہ عمران نے ایڈووکیٹ سلیم چوہدری کی وساطت سے کیس دائر کر رکھا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…