لاہور(آئی این پی )قومی احتساب بیورو نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف سمیت 13 ملزمان کے خلاف آشیانہ ہا ؤ سنگ اسکینڈل میں احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں شہبازشریف سمیت احدچیمہ، فواد حسن فواد، ندیم ضیا، کامران کیانی، شاہد شفیق، بلال قدوائی، منیر ضیا، خالد حسین، علی ساجد، چوہدری شفیق اور امتیاز حیدر نامزد ہیں۔ریفرنس 3 والیمز اور ایک ہزار صفحات پر مشتمل ہے جس میں موقف اختیار
کیا گیا ہے کہ شہبازشریف نے 2014 میں ٹھیکہ منتقلی اورمنسوخی پرغیرقانونی احکامات دیے۔نیب کے مطابق مارچ 2014 میں شہباز شریف نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا دورہ کیا، انہوں نے پی ایل ڈی سی کا بڈنگ پراسس روکنے کا حکم دیا۔نیب نے ضمنی ریفرنس میں کہا کہ پی ایل ڈی سی دسمبر2013 میں آشیانہ اقبال پراجیکٹ کو چلا رہی تھی، شہباز شریف نے سائٹ وزٹ کرکے پراجیکٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، خود فیصلہ کیا کہ پراجیکٹ پبلک پارٹنرشپ ماڈل میں منتقل کیا جائے۔