جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کے 4 میں سے 3 اراکین کی تعیناتی غیر آئینی نکلی ،پنجاب ،بلوچستان ،خیبر پختونخوا کے ارکان کیسے اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہو گئے؟سنسنی خیز انکشافات

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کے موجودہ 4میں سے 3 اراکین کی تعیناتی غیر آئینی ہونے کا انکشاف ہوا ہے کیوں کہ آئین کے تحت اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال تک کسی بھی عہدے پر دوبارہ تعیناتی پر پابندی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئین کے آرٹیکل 207 (2) کے مطابق کوئی بھی فرد جو عدالت عظمیٰ یا ہائی کورٹ میں جج رہ چکا ہو ۔

اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے کے 2 برس بعد تک پاکستانی ملازمت میں کوئی منافع بخش عہدہ مثلاً عدالتی افسر، چیف الیکشن کمشنر، اسلامی نظریاتی کونسل کے لا کمیشن کا چیئرمین یا رکن نہیں بن سکے گا۔دوسری جانب ای سی پی میں تعینات شدہ 3 ججز میں سے کسی ایک بھی ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال کی مدت مکمل نہیں ہوسکی ہے۔ان میں سے سب سے واضح کیس جسٹس (ر) شکیل احمد بلوچ کا ہے جنہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کی مدت ختم ہونے سے10 دن قبل جولائی 2016 کو بلوچستان ہائی کورٹ سے استعفیٰ دیا اور اس کے محض 5 روز بعد ای سی پی بلوچستان کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔اسی طرح جسٹس (ر) ارشاد قیصر 14 جون 2016 کو پشاور ہائی کورٹ سے ریٹائر ہونے کے 45 دن بعد ہی ای سی پی کی پہلی خاتون رکن بن گئیں۔دوسری جانب پنجاب کے رکن جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی 5 مارچ 2015 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے تھے اور اس کے بعد 2 سال کی مدت ختم ہونے سے 7 ماہ قبل ہی جولائی 2016 میں الیکشن کمیشن میں تعینات ہوگئے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ای سی پی میں تعینات ہونے والے پہلے ریٹائرڈ بیوروکریٹ عبدالغفار بھی کوئی اچھی شہرت نہیں رکھتے اور ان کا نام مبینہ طورپر 2 ارب روپے کی بدعنوانی میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں درج ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح نے آرٹیکل 207 کی روح پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی ماضی کا معاملہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ’جو ہوگیا سو ہوگیا اب آگے بڑھو‘ اور کہا کہ اراکین کی آدھی مدت آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گی جس میں سے دو 26 جنوری کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ان سے جب پوچھا گیا کہ آئین کی خلاف وزری کا ذمہ دار کسے ٹھہرایا جائے تو ابتدا میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال گزشتہ حکومت کے سینئر اراکین سے کیا جانا چاہیے ، لیکن پھر بعد میں بولے کہ آئین میں ریٹائر ججز کی عدالتی اور نیم عدالتی عہدوں پر تعیناتی کی گنجائش موجود ہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے بھی کچھ فیصلوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن عدالتی ادارہ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…