اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی نمائندہ خصوصی کی موجودگی میں اسلام آباد میں4طالبان رہنما ؤں کے قیام کا بھی انکشاف،یہ کون اور کیوں آئے تھے؟امریکی میڈیا کا سنسنی خیز دعویٰ

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مفاہمتی عمل کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان مستقبل میں کبھی بھی بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم، وزیر خارجہ، سیکرٹری خارجہ، آرمی چیف اور متعدد سفیروں سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے امریکی عزم کو دہرایا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مفاہمتی عمل کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان مستقبل میں کبھی بھی بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، 40 سالہ شورش کے خاتمے سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہوں گے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد دورہ مکمل کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے کابل روانہ ہوگئے، یہ ان کا دوسرا دورہ پاکستان تھا۔دوسری جانب امریکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے دوران افغان طالبان کے چار رہنما بھی اسلام آباد میں موجود تھے ۔امریکا کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد 4 دسمبر کو اسلام آباد پہنچے تھے اپنے 2 روزہ دورے کے دوران انہوں نے ملک کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے قطر میں قائم افغان طالبان کے دفتر ایک اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی کے دورہ کے دوران افغان طالبان کے 4 رہنما بھی اسلام آباد میں موجود تھے۔ایسوسی ایٹڈ پریس نے افغان طالبان اہلکار کے حوالے سے ہی کہا ہے کہ ان چاروں رہنماں میں طالبان کے سعودی عرب میں سابق سفیر شاہ الدین دلاور، صوبہ لوگر کے سابق گورنر ضیا الرحمان مدنی، سابق سفارت کار سہیل شاہین اور صلاح حنفی شامل ہیں۔ تاہم ان رہنماؤں کا یہ دورہ ذاتی نوعیت کا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…