منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے کرتاپورراہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا یونین وزیر ہرکور بادل نے سنگ بنیاد کی تختی پر سکھوں کی کیا مقدس چیز لگائی، مقبوضہ کشمیر سے تقریب میں شرکت کیلئے کون کون آیا ہوا ہے؟ جانئے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بھارت سے آئے نویجت سدھو ، یونین وزیر ہرکوربادل، ہرپریت سنگھ پوری سمیت ہزاروں سکھوں کی شرکت، ہرکوربادل نے مذہبی روایات کے مطابق سنگ بنیاد کی تختی پر سکھوں کے مقدس پانی کا چھڑکائو کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرتاپورراہداری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے جبکہ بھارت سے آئے نویجت سدھو اور بھارتی وزرا ہرکوربادل اور ہرپریت سنگھ پوری سمیت ہزاروں سکھوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقبوضہ جموں سے بھی سکھوں کی بڑی تعداد جو کہ بسوں کے قافلے کی صورت میں پاکستان آئے تھے انہوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ بھارتی یونین وزیر ہرکور بادل نے سنگ بنیاد کی تختی پر مذہبی روایات کے مطابق سکھوں کے مقدس پانی اور دیگر اشیا کا چھڑکائو کیا، اس موقع پر ہرکور بادل وزیراعظم عمران خان کو ان رسومات سے متعلق ساتھ ساتھ آگاہ بھی کرتی رہیں۔ واضح رہے کہ کرتاپورراہداری کھولنے کا اعلان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے بھارت سے آئے ان کے دوست نویجت سدھوسے ملاقات کے دوران کیا تھا۔ آرمی چیف نے اس موقع پر نویجت سدھو سے وعدہ کیا تھا پاکستان یہ راہداری کھولنے کیلئے تیار ہے۔ خیال رہے کہ کرتارپور سکھوں کیلئے مقدس حیثیت رکھتا ہے کہ یہاں ان کے مذہب کے بانی بابا گرو نانک نے 18سال قیام کیا اور اس علاقے کو آباد کیا تھا ، سکھ بھارت میں اس مقام کے بالکل سامنے موجود ایک چبوترے سے اپنی اس مقدس عبادتگاہ کی زیارت کیا کرتے تھے ۔ پاکستان نے سکھ کمیونٹی کی مشکلات دیکھتے ہوئے بغیر ویزہ دنیا بھر کے سکھوں کیلئے اس راہداری کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…