ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہر طرف امن کی بات لیکن مودی سرکار نے عین موقع پرایسا اعلان کردیا کہ ہر کوئی ہاتھ ملتا رہ گیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سارک کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی ٹھکرا دی جب کہ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سارک کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینگے ۔

لیکن آج بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان کی یہ پیشکش ٹھکرا دی اور اعلان کیا ہے کہ وہ سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے جبکہ دوسری جاب  بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر دفاع نرملاسیتارامن نے بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر اکسایا گیا تو دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں اب ایک معمول بن گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم لڑنے کے لئے بے چین نہیں ہوئے لیکن اگر ہمسایہ ملک نے بری نظر ڈالی تو ہم اس کی آنکھیں نکال کر اس کے ہاتھ میں دے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوا کے لوگ دنیا کو بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے آگرہ میں ایک ایسے شخص کو بھیجا تھا جس نے دشمن کی کال پر کرارا طمانچہ جڑا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے سرحد پر فائرنگ نہیں ہوئی کیونکہ اگر پاکستان ایک بار فائرنگ کرتا ہے تو ہم ان پر دوبار فائرنگ کرتے ہیں ۔ مسلح افواج کے مکمل طورپر تیار ہونے کی بات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی ماں نے انہیں سکھایا تھا کہ اگر آپ خرگوش کے شکار کے لئے بھی جاؤ تو کسی شیر کو مارنے کے لئے تیار رہو ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…