بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چیف جسٹس کے اخلاص اور وزیراعظم کی دیانتدارانہ قیادت کے باوجود ڈیم فنڈ میں اب تک صرف کتنی رقم جمع ہوئی؟کیا ڈیم فنڈ ناکام ہو گیا ؟نیب شہبازشریف کے ساتھ کیا سلوک کررہاہے؟جاوید چودھری کاتجزیہ

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین وحضرات ۔۔ آج کا دن انسانی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘ آج انسان نے زمین سے ساڑھے پانچ کروڑ کلو میٹر (دور) مریخ پر روبوٹ اتار دیا‘ روبوٹ نے مریخ پہنچنے کیلئے خلاء میں گولی کی رفتار سے ساڑھے چھ ماہ سفر کیا اور یہ پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے مریخ پر اتر گیا‘ یہ مریخ پر رہ کر مریخ پر ریسرچ کرے گا‘ یہ اندازہ لگائے گا کیا مریخ کی سطح بھی زمین کی طرح اوپر سے سخت اور اندر سے نرم ہے یا پھر یہ اندراور باہر دونوں طرف سے ٹھوس چٹان ہے‘

یہ ریسرچ خلائی سائنس میں سنگ میل ثابت ہو گی۔ آپ ایک طرف یہ کمال دیکھئے انسان نے روبوٹ بنایا اور یہ روبوٹ خلاء کے ذریعے ساڑھے پانچ کروڑکلو میٹر (دور) مریخ پر (اتار) دیا اور دوسری طرف ہم لوگوں سے ایک ڈیم نہیں بن رہا‘ چیف جسٹس صاحب (خود) میدان میں (اترے) یہ دنیا کے پہلے چیف جسٹس ہیں جنہوں نے کسی سماجی منصوبے کیلئے فنڈ ریزنگ کی‘ وزیراعظم عمران خان نے بھی دنیا بھر میں پھیلے پاکستانیوں سے درخواست کی لیکن چیف جسٹس کے اخلاص اور وزیراعظم کی دیانتدارانہ قیادت کے باوجود ڈیم فنڈ میں اب تک صرف آٹھ ارب چھ کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں اور یہ رقم بھی لوگوں نے چیف جسٹس کی وجہ سے جمع کرائی جبکہ ہمیں چودہ سو ارب روپے درکار ہیں‘ احسن اقبال کے بقول ڈیم کی تعمیر کیلئے 700 ارب روپے ہونا ضروری ہیں، ہمیں ماننا ہوگا لوگوں نے عمران خان کی دیانتداری اور چیف جسٹس کے اخلاص کے باوجوڈ ڈیم فنڈ میں توقع کے مطابق رقم جمع نہیں کرائی چنانچہ چیف جسٹس اب ڈیم بنانے کیلئے دیگر ذرائع تلاش کر رہے ہیں ، چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے موبائل ٹیلی فون کارڈز پر دوبارہ ٹیکس کی بحالی کا عندیہ بھی دیاگیا،کیا ڈیم فنڈ ناکام ہو گیا ہے اور ہمیں اب ڈیم بنانے کیلئے دیگر ذرائع تلاش کرنا ہوں گے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ میڈیکل بورڈ نے میاں شہباز شریف کی صحت کو

تشویش ناک قرار دے دیا‘ ۔۔ان میں کینسر کی علامات (دوبارہ) ظاہر ہو رہی ہیں‘ ۔۔ان کے سینے میں گلٹیاں‘ ایک گردے کے فیلیئرکا امکان اور بڑی آنت میں گروتھ نظر آ رہی ہے‘ میڈیکل بورڈ نے نیب کو ۔۔انہیں کھلی‘ ہوا دار اور (روشن) جگہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے‘ میرا خیال ہے میاں شہباز شریف جیسا شخص۔۔اس سلوک کو ڈیزرو نہیں کرتا تھا‘ نیب ابھی تک ۔۔ان کے خلاف کوئی چیز بھی ثابت نہیں کر سکا لہٰذا ۔۔انہیں ۔۔اس (بری) کنڈیشن میں رکھنا زیادتی ہے‘ حکومت کو کیا کرنا چاہیے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…