منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

ہمارے ہتھیار دکھانے کیلئے نہیںچلانےکیلئے ہیں ، بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی کے جواب میں پاکستان سے بھی دبنگ پیغام دیدیا گیا، صدر عارف علوی نے ایسااعلان کر دیا کہ بھارتی سورمائوں کی نیندیں اڑ گئیں

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(نیوز ڈیسک ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے ہتھیار دفاع کے لیے ہیں اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے، دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کا کردار انتہائی اہم ہے، دہشتگردوں نے ہماری معیشت کو بہت نقصان پہنچایا، افغان جنگ کے 32 لاکھ متاثرین کو پاکستان میں پناہ دی گئی، پاکستان کی معیشت کو اپنے پا ئو ں پر کھڑا کرنے کی

ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا، خطے کے مسائل جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوں گے،بھارت طاقت کے زور پر کشمیر کے حقوق نہیں دباسکتا، ہماری امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ منگل کو کراچی میں 10ویںدفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا آغاز ہو گیا ہے۔ نمائش میں دنیا کے 51 مختلف ممالک سے آئے اعلی سطح کے 262 وفود شر یک ہیں ۔دنیا بھر سے 50 ممالک 552 سٹالز پر اپنی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کر رہے ہیں ۔ نمائش میں 321 غیر ملکی اور 201 پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیاں بھی شریک ہیں۔پاکستان کے علاوہ چین، امریکہ، چیک ریپبلک، فرانس، جرمنی، اٹلی، روس، پولینڈ، ترکی، دبئی اور جنوبی کوریا بھی نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں دنیا بھر سے سینکڑوں اسلحہ ساز کمپنیاں بھی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کر رہی ہیں ۔ نمائش پہلے دو روز غیرملکی وفود، تاجروں اور نیٹ ورکنگ کی سرگرمیوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ نمائش کے تیسرے روز پاک فضائیہ کی جانب سے سی ویو پر فضائی شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جے ایف 17 تھنڈر کے علاوہ ایف 16 کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔دفاعی نمائش ‘آئیڈیاز 2018’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ نمائش کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔صدر عارف علوی نے

کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کا کردار انتہائی اہم ہے جو دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج دنیا کی تجربہ کار ترین فورس ہے اور اہمیں اس کے شہدا پر فخر ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگردوں نے ہماری معیشت کو بہت نقصان پہنچایا، افغان جنگ کے 32 لاکھ متاثرین کو پاکستان میں پناہ دی گئی، پاکستان کی معیشت کو اپنے

پا ئو ں پر کھڑا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جہاں آئین عام شہری کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرتا ہے، عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے، حکومت نئے پاکستان کے حصول کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے اہم مقام پر واقع ہے اور ہم علاقائی تنازعات کا مذاکرات کے

ذریعے حل چاہتے ہیں، خطے کی ترقی علاقائی امن و امان سے وابستہ ہیں اور خطے کے مسائل جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوں گے۔صدر مملکت عارف علوی نے کہا بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا، طاقت کے زور پر کشمیریوں کے حقوق کو نہیں دبایا جاسکتا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسائل کو دبانے کے بجائے انہیں حل کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…