اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018کا آغاز! چین ، روس سمیت کتنے ممالک کے وفود شرکت کرینگے؟ تفصیلات سامنے آنے پربھارت کے طوطے اڑگئے

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی(سی پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دفاعی نمائش ‘آئیڈیاز 2018’ کا افتتاح کردیا جس میں دنیا بھر سے کئی ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دفاعی نمائش ‘آئیڈیاز 2018’ کا آغاز ہوگیا ہے ۔کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ نمائش 30 نومبر تک جاری رہے گی جس میں امریکا، برطانیہ، روس اور چین سمیت 50 ممالک کے سے زائد وفود شرکت کررہے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل عمر محمود حیات سیمینار کی صدارت کریں گے جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل مجاہد انور خان اور پاک نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی دفاعی نمائش کے مختلف سیشن میں شرکت کریں گے۔دفاعی نمائش میں 500 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں جن میں 321 غیرملکی اور 201 پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں۔ دفاع نمائش میں شرکت کرنے والے نمایاں ممالک میں چین، برطانیہ، روس، امریکا، ترکی، اٹلی، جرمنی، اردن، پولینڈ، روس، جنوبی کوریا، یوکرائن، متحدہ عرب امارات اور دیگر شامل ہیں۔چار روز تک جاری رہنے والی دفاعی نمائش کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی پلان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اسٹیڈیم فلائی اوور سے حسن اسکوائر روڈ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گا۔ رہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر اپنے گھر یا ایریا میں جاسکیں گے، کارساز سے نیشل اسٹیڈیم آنے والا روڈ بھی عام ٹریفک کے لئے بند ہوگا، شہید ملت روڈ سے آنے والی ٹریفک جیل فلائی اوور اور یونیورسٹی روڈ سے غریب آباد جاسکے گی۔ براون رنگ اور زرد رنگ کی پٹی والے بیئریئر عام پبلک کے لیے بند ہوں گیں جبکہ آسمانی رنگ اور میرون پٹی والے بیئریئر سے ہیوی ٹریفک کو متبادل روٹ بھیجا جائے گا۔پلان کے مطابق کسی بھی قسم کے ہیوی ٹریفک کو نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہیوی ٹریفک کو لیاقت آباد 10 نمبر، نیپا چورنگی، ملینئم اور کارساز سے متبادل راستہ دیا جائیگا۔ صرف مخصوص اسٹیکر لگی ہوئی گاڑیاں اسٹیڈیم روڈ سے کراچی ایکسپو سینٹر کی طرف جائیں گی، جہاں وہ مخصوص پارکنگ میں کھڑی کی جائیں گی اور عام ٹریفک کو اسٹیڈیم پل سے اسٹیڈیم روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…